سینئر اداکار محمد احمد کی فیس لفٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سینئر اداکار محمد احمد کی فیس لفٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

محمد احمد نے فیس لفٹ کا تجربہ شیئر کردیا

پاکستان کے سینئر اداکار اور ڈرامہ نویس محمد احمد کی فیس لفٹ کے عمل سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

محمد احمد نے حال ہی میں اپنی ظاہری شخصیت میں تازگی اور چہرے کی جلد کو ٹائٹ کرنے کے لیے ایک ایستھیٹکس کلینک کا رخ کیا جہاں انہوں نے نان سرجیکل تھریڈ لفٹ کروائی۔

طریقۂ کار سے قبل ڈاکٹر نے اداکار کے چہرے کا معائنہ کیا اور ان حصوں کا جائزہ لیا جہاں لفٹنگ کی ضرورت تھی۔ اس دوران اس بات کو بھی مدنظر رکھا گیا کہ پروسیجر کے بعد چہرے کے قدرتی تاثرات برقرار رہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف آپشنز میں سے کم مداخلت والے غیر جراحی فیس لفٹ کا انتخاب زیادہ مناسب محسوس ہوا، پورے عمل کے دوران مجھے کسی خاص تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ طبی عملے نے بھی میرا بھرپور خیال رکھا۔

اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد احمد نے کہا کہ پروسیجر کے بعد مجھے خود میں پہلے سے زیادہ جوانی اور تازگی محسوس ہوئی۔

انہوں نے مستقبل میں کسی مزید پروسیجر یا علاج سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

محمد احمد کی فیس لفٹ سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی شخصیت اور ظاہری حلیے کا خیال رکھنا ہر فرد کا ذاتی انتخاب ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ عمر کے ساتھ آنے والی قدرتی تبدیلیاں بھی اپنی خوبصورتی اور وقار رکھتی ہیں۔

Related posts

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

وزن میں حیران کن کمی؛ زارا نور عباس کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا