پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؛ فی لیٹر پیٹرول 327 روپے 62 پیسے کا ہوگیا
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی۔
اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔