گلیمرس ڈارک لُک! سجل علی کے منفرد انداز نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا
سجل علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جہاں ان کے منفرد انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے ڈارک تھیم پر مبنی منفرد گیٹ اپ اختیار کیا ہے۔
تصاویر میں سجل علی لمبے سیاہ بالوں، گہرے میک اپ اور آنکھوں کے نیچے نمایاں کاجل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے اس انداز کو نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے کردار مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر مختصر وقت میں ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
بعض صارفین نے سجل علی کے منفرد انداز کو سراہا جبکہ کچھ نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔