سونے کی اونچی اڑان، ایک دن میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ
2 دنوں میں ایک تولہ سونا 21 ہزار 300 روپے اور دس گرام 18ہزار261روپے مہنگا ہوا
کراچی: ملک میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی سونے کی قیمت ہزاروں روپےکا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے اضافے سے 3 لاکھ85 ہزار147روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 113ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 4268 ڈالر کا ہو گیا، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 35روپے اضافے کے بعد 6659روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ 2 دنوں میں ایک تولہ سونا 21 ہزار 300 روپے اور دس گرام 18ہزار261روپے مہنگا ہوا۔