کیا رجب بٹ ارب پتی بن گئے؟ یوٹیوبر کا چونکا دینے والا انکشاف

کیا رجب بٹ ارب پتی بن گئے؟ یوٹیوبر کا چونکا دینے والا انکشاف

رجب بٹ نے خود کو ارب پتی قرار دے دیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ جس پر رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔

رجب بٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے اور وہ اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقام انہیں تقریباً 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے بعد حاصل ہوا ہے۔

Related posts

گلیمرس ڈارک لُک! سجل علی کے منفرد انداز نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

پیٹرول پر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی