پاکستان اور چین کا لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لائیو اسٹاک شعبے میں ترقی کے اقدامات پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

پاکستان کا لائیو اسٹاک شعبہ جدید اصلاحات، ٹیکنالوجی اور عالمی شراکت داری کے ذریعے ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور چین نے گوشت کی برآمدات میں اضافے اور لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اس تعاون کے تحت پاکستان میں جدید سلاٹر ہاؤسز، میٹ پروسیسنگ سہولیات اور برآمدی انفراسٹرکچر کے قیام کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان چین کو اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، کولڈ چین اور ٹریس ایبلٹی نظام کو بہتر بنائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان وسیع لائیو اسٹاک اثاثوں اور اعلیٰ معیار کے حلال گوشت کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے، لائیو اسٹاک شعبہ زرعی معیشت، ویلیو ایڈیشن، دیہی روزگار اور مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

چینی وفد نے پاکستان کے لائیو اسٹاک پوٹینشل کو سراہتے ہوئے میٹ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور برآمدی انفراسٹرکچر میں تعاون پر دلچسپی ظاہر کی۔

زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے میں ترقی کے اقدامات پاکستان کی معاشی نمو، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ایک ٹکٹ کی قیمت نے شائقین کے ہوش اُڑا دیے

100 سال تک جینے کا کوئی ایک راز نہیں، بلکہ کئی عوامل اہم ہیں

فیفا نے اپنی تجوری کے منہ کھول دیے، ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ اربوں کا انعام بھی منتظر