وفاقی حکومت کا پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ
جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بدستور نافذ رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی کی وصولی بھی جاری رکھی جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب طیاروں کا ایندھن اور لائٹ ڈیزل آئل بھی مزید مہنگا کردیا گیاہے۔
جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 25 1روپے 20 پیسےفی لیٹر مقرر تھی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 روپے 45 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 230 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 205 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔
جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتوں کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جیٹ فیول 13 روپے 23 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 74 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔