عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 سے 20 جولائی تک کے لیے کیا گیا ہے

اوگرا  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 سے 20 جولائی تک کے لیے کیا گیا ہے۔

Related posts

ایران امریکا کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کرکٹ کا عظیم ستارہ، دنیا کے بہترین آل راؤنڈر سر گیری سوبرز دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے