ایران امریکا کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 175,802 پوائنٹس پر بند ہوا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 3.5 فیصد کمی کے ساتھ 6,439 پوائنٹس گر گیا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 182,241 پوائنٹس سے کم ہو کر 175,802 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس دوران مارکیٹ میں سات نفسیاتی حدیں بھی ٹوٹ گئیں۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 181,148 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 173,349 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
پانچ روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 712 ارب روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 19,790 ارب روپے رہ گئی۔
اس دوران ایک کھرب 71 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 69 کروڑ سے زائد حصص کے سودے طے پائے۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خام تیل کی بلند قیمتوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا جس کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔