امریکا کا ایران پر مسلسل تیسری رات حملہ، ایران کا جوابی کارروائی کا دعویٰ

امریکی فوج نے مسلسل تیسری رات ایران پر حملے کیے ہیں۔ بندر عباس، قشم، جزیرہ کیش اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی۔ ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر کروز میزائل حملے کیے۔ خطے میں امریکی تنصیبات بھی نشانہ بن گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 13 جولائی کو ایران کے خلاف حالیہ حملوں کی لہر مکمل کر لی ہے۔ سینٹکام نے دعویٰ کیا گیا کہ پانچ گھنٹے پر مشتمل اس مشن کے دوران، امریکی افواج نے کامیابی کے ساتھ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کے مطابق اس مشن کے دوران، امریکی افواج نے ایران میں فوجی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جن میں بوشہر، چاہ بہار، جاسک، کنارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس شامل ہیں، حملون کا مقصد آبنائے ہرمزمیں شہریوں اور تجارتی جہازوں کاتحفظ ہے۔

سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی ساحلی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات، اور بحری صلاحیتوں کے خلاف درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے۔

سینٹکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ امریکی افواج چوکس، مہلک اور ہر وقت تیار ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ حملے ایرانی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکروں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا، متعلقہ دو ٹینکروں نے ہماری وارننگ کو نظر انداز کیا۔

بیان کے مطابق بحرین کے جفیر ایئربیس پر اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی افواج کی رہائشی عمارت بھی ہدف بنی، آبنائےہرمزکی بحالی میں تاخیر سےعالمی توانائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر 20 فی صد معاوضہ، ٹرمپ کے بیان پر عباس عراقچی کا دلچسپ جواب

آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں بھونچال آ گیا

امریکا نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکا بندی کا اعلان کر دیا