فیفا ورلڈ کپ، فرانس نے مراکش کا سیمی فائنل کھیلنے کو خواب چکنا چور کر دیا

فیفا ورلڈ کپ، فرانس نے مراکش کا سیمی فائنل کھیلنے کو خواب چکنا چور کر دیا

زیادہ اسسٹس کی بنیاد پر ایمباپے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں آگے ہیں

فرانس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اسٹار فٹبالر کائیلیان ایمباپے نے پنالٹی ضائع کرنے کے باوجود شاندار گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں ایمباپے کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی نصیر مزراوی کے فاؤل پر پنالٹی ملی تاہم ان کا کمزور شاٹ مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے آسانی سے روک لیا۔

فرانس نے دوسرے ہاف میں دباؤ بڑھایا اور 60ویں منٹ میں ایمباپے نے پنالٹی ایریا کے اندر سے خوبصورت انداز میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ یہ اس ورلڈ کپ میں ایمباپے کا آٹھواں گول تھا۔

صرف 6 منٹ بعد بیلن ڈی اور کے فاتح عثمان ڈیمبیلے نے مراکش کے دفاع کو چیرتے ہوئے زبردست کم شاٹ کے ذریعے دوسرا گول کر دیا اگرچہ یاسین بونو نے گیند روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

ایمباپے اس گول کے ساتھ ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کے برابر 20 گولز پر پہنچ گئے جبکہ زیادہ اسسٹس کی بنیاد پر وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں آگے ہیں۔

فرانس جو 2022 ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن سے پنالٹیز پر شکست کھا گیا تھا اب سیمی فائنل میں منگل کو ڈلاس میں اسپین یا بیلجیم کے مدمقابل ہوگا۔

Related posts

ایران میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکوں سے امریکی فوج نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر دعائے مغفرت کرانے والے 101 سالہ بزرگ کون تھے؟

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری