مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی گیس کی قمیت میں بڑی کمی

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی گیس کی قمیت میں بڑی کمی

یہ فیصلہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے

عوام کیلئے بڑا ریلیف سامنے آ گیا ہے، اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 68 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 309 روپے سے کم ہو کر 242 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب سلنڈر 3644 روپے کے بجائے 2849 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 3057 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 10,960 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2026 سے ہوگا۔ یہ فیصلہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سستی ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت، اوگرا، ایف آئی اے اور پیرا فورس پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ کمزور دکانداروں کے بجائے بڑے سپلائرز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر گیس مافیا کو من مانے نرخوں پر فروخت سے روکا جائے تو قیمتیں خود بخود مستحکم ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کا ایل پی جی مارجن اب ناکافی ہے اور اسے کم از کم دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی 60 فیصد ضروریات درآمدی ایل پی جی سے پوری ہوتی ہیں اس لیے قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات بھی موجود ہیں۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنے اور پالیسی میں بہتری لانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ کہا کہ قدرتی گیس بحران کے دوران ایل پی جی واحد قابلِ اعتماد اور سستا متبادل ایندھن ہے۔

انہوں نے ایل پی جی برادری سے بھی اپیل کی کہ اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

میں نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود اب تک ختم ہوچکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

آڈیٹر جنرل نے مزید 323 ارب روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا سراغ لگا لیا

دبئی فلمز اینڈ گیمز کمیشن اور یوبیسافٹ آدھی رات کے آغاز کے پروگرام کی میزبانی کرتا ہے اساسن کریڈ: بلیک فلیگ دبئی میں دوبارہ مطابقت پذیر