قیمت میں مسلسل کمی؛ سونا آج بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے  اور آج بھی 5200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہوگئی اسی طرح  دس گرام سونا 4458 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 59 ہزار 770روپے کا ہو گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 3972 ڈالر ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کمی سے 6242 روپے پر آگئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع