ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجا کر جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی

نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے مشہور اور تاریخی ہال ’میڈیسن اسکوائر گارڈن‘ میں باقاعدہ شادی کی جس میں اہل خانہ، قریبی دوستوں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر نے کی جبکہ شادی کے بعد میڈیسن اسکوائر گارڈن کی ڈیجیٹل اسکرینوں پر “JUST & T MARRIED” کا پیغام بھی آویزاں کیا گیا۔

شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجا کر جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع