امریکی صدر ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو شیئر کردی

امریکی صدر ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو میں بندر عباس کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فضائی حملوں کے مناظر دکھائے گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس پر امریکی حملوں کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں بندر عباس کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فضائی حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران میں تازہ فضائی کارروائیاں کیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے دوران بندر عباس، سیریک اور جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

الجزیرہ نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جزیرہ قشم میں کم از کم 6، سیریک میں 7 سے 9 جبکہ بندر عباس میں تقریباً 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر تہران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے سلسلے میں بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔

Related posts

سونے اور چاندی میں بڑی گراوٹ، قیمت کہاں تک پہنچی؟

فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟ سمپسنز کی پیش گوئی وائرل

امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار؛ بحرین اور کویت پر میزائل داغ دیے