اسلام آباد: مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 192 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 199 روپے 98 پیسے فی لیٹر تھی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد متعلقہ مصنوعات کی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے سستا ہوا ہے، جیٹ فیول کی قیمت کم ہوکر 231 روپے 72 پیسے ہوگئی جب کہ اس سے پہلے جیٹ فیول کی قیمت 238 روپے 87 پیسے تھی۔