فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتیں 50 کے قریب پہنچ گئیں

فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتیں 50 کے قریب پہنچ گئیں

فرانس کی محکمہ موسمیات نے متعدد اضلاع میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

پیرس: فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

یورپ بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے فرانس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے متعدد اضلاع میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

جنوب مغربی فرانس کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے نتیجے میں مختلف حادثات اور طبی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے نہروں، جھیلوں اور ساحلی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد میں ڈوبنے کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید گرمی نے زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جہاں لاکھوں مرغیاں ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس سے پولٹری صنعت کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض علاقوں میں مزید ریکارڈ درجہ حرارت سامنے آسکتا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

Related posts

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کر دی