امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طورپراُٹھالی

امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طورپراُٹھالی

عارضی ریلیف کافیصلہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے

امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پرعائد پابندی عارضی طور پر اُٹھالی ہے۔

 اس بات کا اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکلز پر پابندیاں 60 دن کے لیے اٹھا رہے ہیں،  پابندیوں میں عارضی ریلیف کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات  کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کاامریکاکو تیل فروخت کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے ہمارے تیل کے اہم خریدارایشیائی ممالک اورخصوصاً چین ہے۔

Related posts

فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتیں 50 کے قریب پہنچ گئیں

فیفا ورلڈ کپ، میزبان وینیوز کے قریب 300 سے زائد ڈرونز ضبط، فضائی نگرانی میں سختی

ڈیزائنر ٹمی رائے کی رہائش گاہ پر مجلسِ عزا، شوبز شخصیات کی شرکت