امریکا ایران معاہدہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکا ایران معاہدہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکی خام تیل کی قیمت 2.09 فیصد کمی کے بعد 75.71 ڈالر فی بیرل پر آگئی

عالمی کموڈیٹی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2.09 فیصد کمی کے بعد 75.71 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ برینٹ کروڈ 1.41 فیصد کمی کے ساتھ 79.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

توانائی کے شعبے میں قدرتی گیس کی قیمت میں 3.12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قیمت 3.29 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پیٹرول (گیسولین) کی قیمت میں 1.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ہیٹنگ آئل 1.11 فیصد سستا ہوکر 3.15 ڈالر پر آگیا۔

قیمتی دھاتوں میں سونے کی قیمت 28.79 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,180.53 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.25 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 65.71 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

صنعتی دھاتوں میں تانبے (کاپر) کی قیمت 0.35 فیصد کمی کے ساتھ دباؤ کا شکار رہی جس سے صنعتی شعبے میں طلب سے متعلق خدشات برقرار رہے۔

زرعی اجناس کے شعبے میں سویابین کی قیمت میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس شعبے میں بہتری کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب کوئلے کی قیمت 144 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی اور اس میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی جبکہ اسٹیل کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3,084 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔