قومی ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے بیلجیئم اور برطانیہ روانہ ہوگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا
قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے بیلجیم اور برطانیہ روانہ ہوگئی ہے۔
اولمپین منظور الحسن قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ خواجہ محمد جنید منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پرو ہاکی لیگ کے مقابلے 13 سے 28 جون تک بیلجیم اور برطانیہ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ میں علی رضا، وقار، عماد شکیل بٹ، زکریا حیات اور عبدالمتین سمیت 20 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان 13 جون کو بیلجیم کے خلاف پرو لیگ مہم کا آغاز کرے گا۔
قومی ٹیم 14 جون کو اسپین جبکہ 18 جون کو دوبارہ بیلجیم کے مدمقابل آئے گی جبکہ اکستان اور اسپین کے درمیان دوسرا میچ 20 جون کو اینٹورپ میں کھیلا جائے گا۔
بیلجیم لیگ کے تمام میچز اینٹورپ میں شیڈول کیے جاچکے ہیں جس کے مطابق قومی ٹیم چار اہم مقابلے کھیلے گی۔
بیلجیم مرحلے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ لیگ کے لیے لندن روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
