کیا گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا؟ رجب بٹ کیس میں نئی پیشرفت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں رجب بٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے ایسوسی ایٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعی کے وکیل عدالتی تعطیلات پر ہیں لہٰذا سماعت کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں ستمبر کے دوسرے ہفتے تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ سیشن عدالت رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کرچکی تھی جس کے بعد معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

رجب بٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری میں مقدمہ درج ہے۔

Related posts

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی، قومی ٹیم پُراعتماد

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا