قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹریننگ سیشن کے دوران کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔

پاکستانی ٹیسٹ بلے باز عبداللہ فضل کمر کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹریننگ سیشن کے دوران کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ان کا فوری طبی معائنہ اور ایم آر آئی اسکین کرایا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ٹیم کے میڈیکل پینل نے عبداللہ فضل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ فضل کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کے لیے اہم دھچکا سمجھی جارہی ہے جب کہ عبداللہ فضل کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان ضرورت پڑنے پر بعد میں کیا جائے گا۔

Related posts

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

صغرا ربابی، جس نے فن کو انسانیت کا چراغ بنادیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، 718 پوائنٹس ڈوب گئے