ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل
اداکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حرم شریف سے تصاویر شیئر کردیں
شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اور گلوکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی جس کی جھلک انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ثمر جعفری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرم شریف میں لی گئی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں عبادت کے روحانی لمحات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار نے تصاویر کے ساتھ مختصر کیپشن میں “الحمدللہ” تحریر کیا جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ثمر جعفری کی اس پوسٹ کو ہزاروں صارفین پسند کر چکے ہیں جبکہ متعدد مداحوں نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔
اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی ثمر جعفری کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ثمر جعفری کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔