مومنہ اقبال کی دعائے خیر سے شادی کی تقریبات کا آغاز
ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی
مومنہ اقبال کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
گزشتہ دنوں تنازع میں رہنے والی اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔
