پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 1.31 ارب ڈالر کم ہوگئے
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 6.8 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.44 ارب ڈالر رہ گئے
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بتائی جا رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 1.31 ارب ڈالر کم ہو کر 22.67 ارب ڈالر رہ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1.24 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 17.22 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 6.8 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.44 ارب ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمی کی بنیادی وجہ پاکستان کی جانب سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے، جس کے لیے 10 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.24 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔
