عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

 عالمی کموڈیٹی مارکیٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4612 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ایکس اے یو/یو ایس ڈی میں 1.90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا جہاں ڈبلیو ٹی آئی آئل 2 فیصد سے زائد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت بھی اوپر گئی ہے اور سلور 76 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پلاٹینم میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور یہ 1929 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: مناسب حالات، دبئی، ابوظہبی میں پرسکون سمندر

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انویسٹمنٹ بینکنگ سے لے کر فوڈ ویسٹ سے لڑنے تک: دبئی اسٹارٹ اپ Peekabox کے پیچھے بھائیوں سے ملیں۔