اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟ احسن خان کا دلچسپ انکشاف

اداکاری چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے؟ احسن خان کا دلچسپ انکشاف

اس وقت ریسرچ ورک میں مصروف ہوں اور اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہا ہوں، اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے اپنی ذاتی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق ایک اہم انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

احسن خان حال ہی میں ایک عید اسپیشل پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور تعلیم سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ کبھی اداکاری سے بریک لیتے ہیں تو پھر کیا کرنا پسند کریں گے؟ اس پر احسن خان نے کہا کہ وہ اپنے کام سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اداکاری چھوڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے اگر کبھی ایسا موقع آیا تو وہ اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت ریسرچ ورک میں مصروف ہیں اور اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں جسے مکمل ہونے میں تقریباً چار سال لگیں گے۔

اداکار کے مطابق علم حاصل کرنا ان کی زندگی کا ایک اہم مقصد ہے اور وہ مذہبی و تعلیمی میدان میں بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انویسٹمنٹ بینکنگ سے لے کر فوڈ ویسٹ سے لڑنے تک: دبئی اسٹارٹ اپ Peekabox کے پیچھے بھائیوں سے ملیں۔

معیشت کے لیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ