وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کے ڈرافٹ سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا

وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کے ڈرافٹ سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا

سینٹ کام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 109 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے

وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی جانب سے جنگ بندی اور مفاہمت کی یادداشت سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع کی جانے والی تفصیلات درست نہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی صداقت موجود نہیں۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی رپورٹس عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر کہا ہے کہ خطے میں ناکہ بندی بدستور جاری ہے اور ایک اور تجارتی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 109 تجارتی جہاز واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا کی رپورٹس اور معاہدے سے متعلق خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی بیرل قیمت 90 ڈالر سے نیچے آ گئی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان اولیویا ویلز کے مطابق ایران سے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم امریکی صدر نے اس معاملے پر اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے تحت افزودہ یورینیم چھوڑنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران معاہدے کا خواہاں ہے اور اس کے پاس زیادہ آپشنز موجود نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ تاحال کوئی حتمی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔

Related posts

ویمنز ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز، پاکستان ٹیم ڈبلن میں ایکشن کے لیے تیار

خفیہ ڈرافٹ کی تفصیلات لیک؟ ایرانی رکن پارلیمنٹ کے دعووں نے عالمی سیاست ہلا دی

دبئی کے خریدار اس عید الاضحیٰ پر مفت کافی حاصل کر سکتے ہیں — اس کا طریقہ یہ ہے۔