گیس فراہمی سے متعلق یومِ عرفہ پر شہریوں کے لیے خوشخبری

گیس فراہمی سے متعلق یومِ عرفہ پر شہریوں کے لیے خوشخبری

سوئی سدرن گیس کمپنی نے یومِ عرفہ پر گیس فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے یومِ عرفہ کے موقع پر صارفین کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے سحری کے اوقات تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے مطابق 26 مئی، 9 ذی الحج کو روزہ داروں کی سہولت کے لیے صبح 3 بجے سے معمول کے مطابق گیس فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہری سحری کی تیاری میں کسی دشواری کا سامنا نہ کریں۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ یومِ عرفہ کے بابرکت موقع پر یہ اقدام صارفین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق سحری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Related posts

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری

امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ

صبا حمید سے طلاق کیوں ہوئی؟ وسیم عباس نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی