ایران سے معاہدہ پر زیادہ ترمعاملات طے، ایران ڈیل کااعلان جلدمتوقع ہے؛ امریکی صدر

ایران سے معاہدہ پر زیادہ ترمعاملات طے، ایران ڈیل کااعلان جلدمتوقع ہے؛ امریکی صدر

معاہدے کے آخری نکات اور تفصیلات پر اس وقت گفتگو جاری ہے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے معاہدہ پرزیادہ تر معاملات طے کرلیے گئے اور ایران ڈیل کااعلان جلدمتوقع ہے۔

 امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس وقت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہوں، جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید آل نہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن جابر آل ثانی، اور قطر کے وزیر علی الثوادی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ بھی اسلامی جمہوریہ ایران اور امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تمام امور پر گفتگو ہوئی ہے، یہ ایک نہایت اچھی گفتگو تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے جو امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران، اور مذکورہ دیگر ممالک کے درمیان حتمی منظوری سے مشروط ہے علیحدہ طور پر میری اسرائیل کے وزیرِ اعظم بی بی نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی، جو اسی طرح بہت مثبت رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے آخری نکات اور تفصیلات پر اس وقت گفتگو جاری ہے، اور جلد ہی ان کا اعلان کر دیا جائے گا، معاہدے کے کئی دیگر اہم نکات کے علاوہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل شراکت داریوں کا دروازہ کھل گیا

اسرائیل کے بعد اسپین کی پولیس بھی فلوٹیلا کارکنان پر ٹوٹ پڑی، بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

کرکٹ بدلنے کو تیار، ایک ہی ٹیسٹ میں ریڈ اور پنک بال کے استعمال کی بڑی تجویز سامنے آگئی