امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، واشنگٹن ٹائمز

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، واشنگٹن ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا، واشنگٹن ٹائمز

غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی امن معاہدے کا مسودہ طے پاگیا ہے جب کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے مسودے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور باقر قالیباف سمیت دیگر نے مسودے کی منظوری دی جب کہ ڈیل کے اعلان سے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

واشنگٹن ٹائمز نے مزید بتایا کہ مسودہ منظوری کے بعد امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت کو بھیج دیا گیا ہے جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کار حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات پر ہر روز بہتری آرہی ہے، حتمی معاہدہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا جب کہ معاہدے میں ایران کا افزودہ یورینیم تسلی بخش طریقے سے نمٹایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ صرف وہی معاہدہ سائن کروں گا جس میں ہمیں سب کچھ ملے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر ایسی ضرب لگے گی جیسی کبھی کسی ملک پر نہ لگی ہوگی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع