ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہانیہ عامر کے اس منفرد انداز کو مداح جدید اور اسٹائلش قرار دے رہے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سجل علی اور صبور علی کی طرح مختصر بالوں والا نیا انداز اپنا لیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نئے لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جہاں ان کے شارٹ ہیئر اسٹائل نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

ہانیہ عامر کے اس منفرد انداز کو مداح جدید اور اسٹائلش قرار دے رہے ہیں۔

ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ ”میریل اسٹریپ“ کی ایک تصویر بھی شامل کی جس میں ان کا مشہور پکسی ہیئر اسٹائل دکھایا گیا تھا تاہم اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں ”نفسیاتی طور پر دلچسپ“ لکھا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ہانیہ کے نئے انداز کی تعریف کرتے ہوئے مثبت تبصرے کیے۔ معروف میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے لکھا کہ ہانیہ اس نئے لُک میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ اداکارہ زویا ناصر اور موسیقار یونیرا نے بھی ان کے انداز کو سراہا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سجل علی نے بھی اچانک مختصر بالوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

Related posts

آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا تاج اپنے نام کرلیا

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا باضابطہ اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، واشنگٹن ٹائمز

نریندر مودی کی ناکامیوں پر مزاحیہ گانا جاری، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل