ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع، عرب میڈیا کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع، عرب میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کی اہم شخصیات کے ایران کے دورے پر روانگی کا بھی امکان ہے، العربیہ

عرب میڈیا نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق حتمی نکات جلد سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا کردیا۔

العربیہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے اور حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

العربیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اہم شخصیات کے ایران کے دورے پر روانگی کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر پیش رفت جاری ہے تاہم اب تک اس معاملے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ ایران پہنچے ہیں جس دوران انہوں نے ایرانی قیادت سے ایران امریکا مذاکرات سے متعلق ملاقاتیں کی ہیں۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا