’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا بیجنگ میں شاندار پریمیئر؛ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا بیجنگ میں شاندار پریمیئر؛ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اور چین کے درمیان فلمی تعاون میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا بیجنگ میں چینی زبان میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا ہے جسے پاکستان اور چین کے درمیان فلمی تعاون کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فلم 21 مئی 2026 سے چین بھر کے سینما گھروں میں باقاعدہ طور پر ریلیز کی جائے گی۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کے مطابق یہ فلم چینی ناظرین کو پاکستانی سینما کے رنگوں اور متحرک ثقافت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔

یہ فلم جون 2024 میں پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات اور چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن کے درمیان طے پانے والے فلم کو پروڈکشن معاہدے کے تحت ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور چین کے فلم سازوں کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کو فروغ دینا اور فلمی صنعت میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔

Related posts

مومنہ اقبال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں؛ مریم نواز سے مدد کی اپیل

بارکہ حملہ: IAEA نے متحدہ عرب امارات کے تعاون کی تعریف کی، خبردار کیا کہ واقعہ جوہری تحفظ کو خطرہ ہے۔

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش ہونے کا امکان