روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں، ولادیمیر پوتن

روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں، ولادیمیر پوتن

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی اور بحالی کے عمل میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ چین اور روس کو منصفانہ اور متوازن عالمی گورننس سسٹم کے قیام کو فروغ دینا ہوگا۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات کی کامیابی سیاسی باہمی اعتماد اور اسٹریٹیجک تعاون کا نتیجہ ہے جبکہ دنیا اس وقت دوبارہ “جنگل کے قانون” کی طرف جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔

اس موقع پر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

پوتن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باوجود روس ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، روس اور چین کے قریبی تعلقات عالمی استحکام کے لیے بھی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر ولادیمیر پوتن نے شی جن پنگ کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Related posts

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش ہونے کا امکان

دبئی چیمبر آف کامرس نے دبئی اور گھانا کی کمپنیوں کے درمیان تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اکرا میں 276 دو طرفہ کاروباری میٹنگز کا انعقاد کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا