امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں، ایران

امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں، ایران

دوبارہ حملہ ہوا تو فیصلہ کن، طاقتور اور وسیع پیمانے پر ردِعمل دیں گے، خاتم الانبیا بریگیڈ

ایران کی خاتم الانبیا مرکزی بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مسلح افواج فیصلہ کن، طاقتور اور وسیع پیمانے پر ردِعمل دیں گی۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی نئی اسٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط، منظم اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت اور مؤثر ہوگا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی