انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 278.60 روپے سے کم ہو کر 278.58 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزارسے زائد کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم