جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، لائٹ ڈیزل مہنگا

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، لائٹ ڈیزل مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہوگیا۔

جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ اس سے قبل اس کی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر تھی۔

دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: جمرات القید میں گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

دبئی کلچر دنیا بھر میں ای ای اے کی پہچان حاصل کرنے والا پہلا ثقافتی ادارہ بن گیا ہے۔

وادی ورایاہ: فجیرہ کا قدرتی ورثہ عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔