دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش 278 رنز پر ڈھیر، پاکستان کا محتاط آغاز

دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش 278 رنز پر ڈھیر، پاکستان کا محتاط آغاز

پاکستان نے پہلے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کرلیے۔

بنگلادیش کے شہر سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کرلیے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی مراحل میں درست ثابت ہوا۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے میچ کی دوسری ہی گیند پر محمود الحسن کو پویلین واپس بھیج کر بنگلادیش کو دباؤ میں ڈال دیا۔

ابتدائی نقصان کے باوجود بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 126 رنز بنائے اور ٹیم کو سنبھالا۔ ان کے علاوہ تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنز بناسکے۔

پاکستانی بولرز نے مجموعی طور پر نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کی۔ خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے۔ اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

 

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی نے اتوار کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، لائٹ ڈیزل مہنگا

ایمان فاطمہ کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل