امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے ہمارے تعلقات بہترین ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان کے معاملے پر بات چیت ہوئی، تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات، محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا راستہ اپنانے پر اتفاق

یاد رہے کہ دورے کے دوران امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ ”شاندار تجارتی معاہدے“ کیے گئے ہیں اور دونوں ممالک کئی اہم معاملات پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔ امریکا اور چین دونوں نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صدر شی جن پنگ ایران اور امریکا کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے حامی ہیں جبکہ چین آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین ایران سے بڑی مقدار میں تیل خریدتا ہے اور بیجنگ چاہتا ہے کہ خطے میں کشیدگی نہ بڑھے تاکہ آبنائے ہرمز کھلی رہے۔

بعدازاں امریکی تجارتی نمائندے جیمسن گریر نے کہا تھا کہ چین سویابین کی خریداری سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

Related posts

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع

محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ و آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

ایران پر حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا، اب صبر ختم ہوتا جارہا ہے، امریکی صدر