مشرقِ وسطیٰ بحران اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز
بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کے سالانہ منافع میں57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث گرتی بھارتی معیشت پربیرونی سرمایہ کاروں کاعدم اعتماد مزید بڑھ گیا اور ایئرانڈیا کی شیئرہولڈر سنگاپورایئرلائنز کی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز نے بھارتی ایوی ایشن کی پستی کو آشکار کیاکہ بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2ارب ڈالرسےتجاوزکرچکا ہے۔
رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورپاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکار ہے گزشتہ چند ماہ میں اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کرچکی سرمایہ کاری میں بھی شدید کمی آئی ہے۔
رائٹرزنے بتایا کہ بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کے سالانہ منافع میں57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جومزید بڑھنےکی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کے باعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کا سامنا ہے یہ صرف ایک ائیر لائن کا نقصان نہیں بلکہ بھارتی معیشت کے کھوکھلے پن اورائیرانڈیا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔