پی سی بی کا بڑا اعلان، صرف 200 روپے میں پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز دیکھیے

پی سی بی کا بڑا اعلان، صرف 200 روپے میں پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز دیکھیے

تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے آن لائن اور مختلف شہروں میں فزیکل پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کرکٹ شائقین میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹ 22 مئی سے آن لائن اور مختلف شہروں میں فزیکل پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین دوپہر ایک بجے کے بعد پی سی بی ٹکٹ پورٹل کے ذریعے اپنے ٹکٹ بک کر سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹس نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں انتہائی مناسب رکھی گئی ہیں جن کا آغاز صرف 200 روپے سے ہوگا۔ اس کے ساتھ کارپوریٹ ہاسپیٹیلٹی پیکجز بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کی تفصیلات پی سی بی ہیڈ آفس سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ تمام میچز شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 2022 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں دوطرفہ ون ڈے سیریز کھیلنے آ رہی ہے جس کی وجہ سے شائقین اس سیریز کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہندوستانی وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔

دبئی میں تمام مواد تخلیق کاروں کو کال کرنا! دبئی پریس کلب کے اس پروگرام کے لیے درخواست دیں۔

متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی تازہ کوششیں روس اور یوکرین کے درمیان 410 قیدیوں کے تبادلے میں کامیاب ہو گئیں۔