امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور امریکی صدر دوسرا دورۂ چین ہے، وہ 2017 میں بھی چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

امریکی صدر کے دورۂ چین کو عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔دیا جارہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران سے متعلق کشیدگی، تائیوان کا مسئلہ اور امریکا چین تعلقات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ، خطے کی صورتحال اور تائیوان کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سفارتی اور دفاعی امور پر بھی گفتگو کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر کے استقبال کے لیے بیجنگ میں خصوصی انتظامات کیے گئے جب کہ دورے کے دوران کئی اہم ملاقاتیں اور مشترکہ سرگرمیاں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور امریکی صدر دوسرا دورۂ چین ہے۔ اس سے قبل وہ 2017 میں بھی چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں اس دورے کو امریکا اور چین کے تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ