مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال؛ امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال؛ امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے کو درپیش مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی بات کی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related posts

شیخ ہمدان نے دبئی سول ڈیفنس میں ادارہ جاتی قیادت کے لیے نئے سی ای او کا تقرر کیا

بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا، جیت کیلئے 437 رنز درکار

ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کردیں