چین کا امریکا کو کھلا چیلنج، ایرانی تیل پر پابندیاں ماننے سے انکار

چین کا امریکا کو کھلا چیلنج، ایرانی تیل پر پابندیاں ماننے سے انکار

چین ایرانی تیل خرید کر تہران کی مالی معاونت کر رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

چین نے ایرانی تیل کی خریداری پر عائد امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں اُن غیر ملکی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کریں جنہیں بیجنگ غیر قانونی یا ناجائز سمجھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام 2021 کے بلاکنگ اسٹیچوٹ کے تحت اٹھایا گیا جس کا مقصد امریکی دباؤ کے باوجود چینی کمپنیوں کو ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

امریکی حکام نے حالیہ مہینوں میں کئی چینی ریفائنریز، خصوصاً نجی ٹی پاٹ ریفائنریز، پر ایرانی خام تیل خریدنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ تاہم بیجنگ کے تازہ فیصلے کو واشنگٹن کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ایک سخت اور واضح ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ چین ایرانی تیل خرید کر تہران کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کار میکس میزلش کے مطابق چین کا یہ اقدام امریکا کی اقتصادی حکمتِ عملی کے خلاف ایک غیر معمولی اور بڑا قدم ہے جو عالمی سطح پر نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین اس وقت ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ ایرانی تیل کی ترسیل اکثر ایسے بحری نیٹ ورکس کے ذریعے کی جاتی ہے جو امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

Related posts

دیکھ بھال کے لیے سرحدیں عبور کرنا: الزہرہ اسپتال میں سینے کی خصوصی سرجری کے لیے مراکش سے دبئی

سلمان خان سے موازنہ؛ آخرکار رجب بٹ نے لب کشائی کردی

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کو 2 میزائل اور 3 یو اے وی کو نشانہ بنایا، 3 زخمی ہوئے۔