دوسری شادی؟ یوٹیوبر رجب بٹ کا حیران کن بیان وائرل

دوسری شادی؟ یوٹیوبر رجب بٹ کا حیران کن بیان وائرل

رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں

معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد رجب بٹ کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو رجب بٹ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ اس وقت دوبارہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں جہاں صارفین اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کے بعد مارچ 2026 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Related posts

فضیلہ قاضی کا شادی شدہ خواتین کو اہم مشورہ

ابھی تو ہم نے مکمل حکمت عملی شروع بھی نہیں کی، ایران کی امریکا کو وارننگ

متحدہ عرب امارات کا موسم: ہواؤں، دھول اور کھردرے سمندروں کے آنے سے پہلے اس ہفتے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا