امریکا کی مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

اس اسلحے کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے

امریکا  نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اس اسلحے کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اسرائیل کو بھی 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی۔

قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بیچنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

دبئی نے معیار زندگی اور جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے نئے شہری منصوبوں کی منظوری دی۔

محمد بن راشد نے دبئی جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کیا۔