پہلگام فالس فلیگ؛ سچ سے خوفزدہ مودی حکومت نے آئی ایس پی آر سمیت درجنوں پاکستانی چینلز بند کردیے

پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کے لیے بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کے لیے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا۔

پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنارہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیاتھا شکست خوردہ مودی سرکار نےحقائق کو چھپانے کے لیے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا۔

بھارت کے پاکستان کے یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سےشکست کا واضح اعتراف تھا۔

ماہرین کے مطابق میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر بھی پسپائی بھارت کی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے روایتی عسکری محاذ سےلیکر ڈیجیٹل میدان تک،بھارت پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری کےسامنے مسلسل پسپا رہا۔

Related posts

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا