سونا مزید سستا، قیمت میں ہوئی آج کتنی کمی؟
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 55 ڈالرز کی کمی کے بعد 4572 کی سطح پر آگیا
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 55 ڈالرز کی کمی کے بعد 4572 کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے کمی سے 7766 روپے تک آگئی۔
