ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی دفترخارجہ

ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی دفترخارجہ

دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اسماعیل بقائی

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایرانی وفد کی آمد اہم سرکاری دورہ ہے ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ خطے میں امن و استحکام کی صورتحال بھی زیرِ غور آئے گی۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ اس دورے میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی سطح پر ملاقات طے نہیں ہے تاہم ایرانی وفد پاکستان کو اپنے مؤقف اور مشاہدات سے آگاہ کرے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔